حیدرآباد۔9۔اپریل(اعتماد نیوز)سماج وادی پارٹی کے لیڈر و وزیر اتر پردیش
اعظم خان نے آج غازی آباد کے انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارگل
جنگ میں جو فوجی خدمات مسلم فوجیوں کے ذریعہ سے حاصل ہوئیں اسکا کوئی جواب
نہیں دیا جا سکتا۔ کارگل جنگ میں مسلم فوج پر عائد الزام کو انہوں نے
مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سرحدوں کے تحفظ سے مسلم فوجی جوانوں سے
بڑھکر کسی نے خدمات انجام نہیں دیا۔چنانچہ اعظم خان کے اس
بیان پر مختلف
سیاسی پارٹیوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ چنانچہ بی جے پی کے ایک وفد نے
الیشکن کمیشن سے ملاقات کرتے ہوئے اعظم خان کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالنہ
کیا۔ تاہم سینئر سماج وادی پارٹی لیڈر نے اعظم خان کے اس بیان کی مدافعت
کرتے ہوئے کہا کہ اعظم خان کا بیان قابل خیر مقدم ہے۔ جو مسلم فوجی جوان کے
کاگل جنگ کے موقع پر انجام دی گئیں اسپر کیسے پردہ ڈالا جا سکتا ہے۔
الیشکن کمیشن نے اعظم خان کے بیان پر ان سے وضاحت طلب کی۔